Tuesday, 08 September 2026, 03:18:28 pm
 
وزیر تجارت جام کمال بیلٹ اینڈ روڈ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
September 08, 2026

وزیر تجارت جام کمال آج سے ہانگ کانگ کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلٹ اینڈ روڈ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وفاقی وزیر دورے کے دوران خصوصی خطاب کے علاوہ سربراہ اجلاس کی اہم نشستوں میں شرکت کریں گے اور ہانگ کانگ اور دیگر مختلف ممالک کے اعلیٰ رہنمائوں اور حکام سے اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

وہ تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری راغب کرنے اور بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ پاکستان کے اقتصادی روابط مستحکم کرنے کیلئے معروف کاروباری تنظیموں اور سرمایہ کاروںکے علاوہ پاکستانی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔