Tuesday, 08 September 2026, 03:18:05 pm
 
نائب وزیراعظم اور کویتی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 07, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے قریبی رابطے میں رہنے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔