وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری، سمندروں کے تحفظ اور پاکستان کے بحری مفادات کے فروغ کیلئے اس کی خدمات پر فخر کرتی ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ آپریشن دوارکا اور انیس سو پینسٹھ میں آبدوز غازی کی بہادری ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، جو بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے جرأت، مہارت اور غیر متزلزل عزم کی تابندہ مثال ہے۔