Tuesday, 08 September 2026, 03:18:06 pm
 
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پاک فضائیہ کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت
September 07, 2026

پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام بیسز پر آج یومِ شہدا منایا، جس کا مقصد اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت اور ان کی بہادری، شجاعت اور فرض سے وابستگی کو سلام پیش کرنا ہے۔

دن کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا، معرکۂ حق کے بہادر شہدا اور قیامِ پاکستان سے اب تک فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانیاں دینے والے پاک فضائیہ کے تمام اہلکاروں کے لیے خصوصی دعا اور قرآن خوانی سے ہوا۔

اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں یومِ شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان ایئر فورس کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی قابلِ فخر روایت کی بنیاد ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کے عظیم کارنامے تاریخ کا روشن باب اور ایک زندہ میراث ہیں، جو موجودہ نسل پر ایک گہری ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔