Saturday, 05 September 2026, 11:52:10 am
 
بھارتی آئین میں انصاف کا دوہرا معیار، مودی کے زیر اقتدار دلتوں کی زندگی اجیرن
September 05, 2026

بھارت میں دلت برادری آج بھی ذات پات کی تفریق، ناانصافی اور محرومی کا سامنا کر رہی ہے، جس نے بھارتی حکومت کے سماجی انصاف اور مساوات کے دعوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عالمی جریدے یو سی اے نیوز کے مطابق دلتوں کو مساوی حقوق سے محروم رکھا جانا بھارت میں ذات پات پر مبنی تعصب کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ بھارتی آئین میں برابری کی ضمانت کا وعدہ لاکھوں دلتوں کے لیے امتیازی رویوں کے باعث محض دعوی بن کر رہ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس میں دلتوں پر تشدد کے ستاون ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے، جن میں اترپردیش میں پندرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

یو سی اے نیوز کے مطابق بھارت میں اونچی ذات کی خواتین کے خلاف واقعات پر فوری آواز اٹھائی جاتی ہے، تاہم دلتوں پر مظالم کے معاملات میں انصاف کا عمل مختلف دکھائی دیتا ہے۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی کہا ہے کہ بھارت میں بی جے پی سے وابستہ بعض عناصر کھلے عام دلتوں کے خلاف امتیازی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دلت برادری کی موجودہ صورتحال نے بھارت میں مساوات کے دعوں اور ذات پات پر مبنی سماجی نظام کے درمیان واضح تضاد کو اجاگر کیا ہے۔