انڈونیشیا میں آتش فشاں آناک کراکاٹاکے بڑے پیمانے پر پھٹنے کے بعد تقریباً ایک لاکھ سترہزار مسافر پھنس کررہ گئے ہیں۔
آتش فشاں پھٹنے کے باعث آٹھ ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کردیاگیاہے ۔
جمعہ کی رات سے شروع ہونیوالے اس آتش فشاں کے مسلسل زلزلہ نما جھٹکوں، لاوے کے فواروں اور راکھ کے بلند بادلوں کے باعث علاقائی سفری نظام شدید متاثرہواہے اور علاقے بھر میں مقامی سکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔