Wednesday, 16 October 2024, 09:03:19 am
 
عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے،وزیراطلاعات
September 08, 2024

File photo

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے  اتوار کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے جھوٹ اور پروپیگنڈا کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی قیادت عوام کو متحرک کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کرنا سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے اور اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ریلی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دیے گئے وقت کے اندر ختم ہونی چاہیے۔