Monday, 08 June 2026, 08:12:37 pm
 
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 27 خوارج کو ہلا ک کردیا
June 08, 2026

File Photo

سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ستائیس خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ۔ یہ عناصر متعدد دہشت گرد سرگرمیوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزمِ استحکام وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔