Monday, 08 June 2026, 07:09:10 am
 
صوبے زرعی شعبہ ترقی دے کر خوراک میں خود کفالت حاصل کریں، رانا تنویر حسین
June 07, 2026

قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے زرعی شعبوں کو ترقی دے کر خوراک میں خود کفالت حاصل کریں۔

انہوں نے مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر خیبرپختونخوا حکومت گندم حاصل کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔