Monday, 08 June 2026, 08:13:10 pm
 
صدر،وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پرفورسز کوخراج تحسین
June 08, 2026

File Photo

صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور اس کے سرپرست عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔