Monday, 08 June 2026, 08:12:00 pm
 
البانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند
June 08, 2026

پاکستان میں البانیہ کی اعزازی قونصل تحسین سید نے کہا ہے کہ البانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے تیرانا میں یورپ اور خارجہ امور کے البانوی وزیر فیرت ہوژا سے ملاقات کے بعد بتایا کہ دونوں جانب سے آئی ٹی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تحسین سید نے البانیہ کے نجی شعبے اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ بھی مفید ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ البانیہ میں پاکستان کے بارے میں جاننے اور پاکستانی کاروباری اداروں، جامعات، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے میں نمایاں دلچسپی پائی جاتی ہے۔