سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارت کی حوصلہ افزائی کو حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیا ہے۔
انہوں نے چنیوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ریگولیٹری اصلاحات، لائسنس کا طریقہ کار آسان بنانے اور پرمٹ کی شرائط میں نرمی کیلئے کام کر رہا ہے۔