Monday, 08 June 2026, 07:53:55 am
 
معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پشاور میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد
May 10, 2026

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پشاور میں یادگار شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا اورکورکمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی ۔

چیف سیکرٹری ، سول وعسکری افسران ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد کی تقریب میں شرکت ۔

تقریب میں شہدا وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اورشہداء کے بلند درجات،وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزکاخصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔