Sunday, 16 March 2025, 07:49:14 am
 
حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن
February 08, 2025

گزشتہ ایک سال سے حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کے انتخابات کے بعد سے زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح اڑتیس فیصد سے کم ہو کر تقریباً دو فیصد پرآ گئی ہے۔

عوام نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملا ہے۔