قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاورز لمیٹڈ میں فاؤنڈرز وال کا افتتاح کیا اور اس ادارے کی بنیاد رکھنے والے بانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کے معاشی سفر میں ایک پرعزم شراکت دار ہے اور اس کی جانب سے سرمائے کی منڈی سے متعلق قانون سازی کو بہتر بنانے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت ضابطہ جاتی نظام کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے نگرانی کا عمل جاری ہے۔