Tuesday, 08 September 2026, 03:18:01 pm
 
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دانش سکولز اتھارٹی فنڈ کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی
September 07, 2026

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کے اقدامات کی منظوری دی ہے۔

کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران سربراہانِ مملکت کی آمدورفت کے لیے تیس بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے چھ ارب ساٹھ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ یہ اجلاس آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دانش سکولز اتھارٹی فنڈ کے لیے پانچ ارب روپے ابتدائی رقم کے طور پر فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔