Sunday, 07 June 2026, 09:06:35 am
 
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں بارہ افراد جاں بحق ہوگئے
June 07, 2026

لبنان کے جنوبی علاقوںمیں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں لبنانی فوج کے اعلیٰ عہدیداران بھی شامل ہیں۔

لبنانی فوج کے مطابق خردلی۔نبطیہ شاہراہ پر فوجی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک بریگیڈیئر جنرل، ایک کیپٹن اور ایک فوجی جاں بحق ہوا۔

لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے واقعے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان اور اس کی عوام پر حملہ ہے۔دیگر ہلاکتیں صیدا اور نبطیہ اضلاع میں ہوئیں۔

ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان کے پانچ دیہات کے لیے جبری انخلا کے احکامات جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو دریائے زہرانی کے شمال کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔