Sunday, 07 June 2026, 07:33:59 am
 
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی
June 04, 2026

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری دس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

نریندر مودی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی اسٹاک مارکیٹ پراعتماد تیزی سے کم ہونے لگا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے مودی کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے متعلق بڑے دعوئوں کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشت بھارت سے آگے نکل گئی ہے۔