افغان طالبان رجیم میں افغانستان میں انسانی بحران مزید شدت اختیارکررہا ہے۔
ناروے کی ریفیوجی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تقریباً نصف آبادی کو امداد کی ضرورت ہے، جبکہ تقریباً 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض طالبان رجیم میں 400 سے زیادہ صحت کے ادارے بند کردیئے گئے ہیں جس سے لاکھوں لوگ علاج کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔