Sunday, 07 June 2026, 09:07:09 am
 
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دو خواتین سمیت سات فلسطینی شہید ہو گئے
June 07, 2026

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں دو خواتین سمیت سات فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں ایک بڑی خیمہ بستی کو نشانہ بنائے گئے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں یہ اموات ہوئیں۔

اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 950 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔