Sunday, 07 June 2026, 07:35:43 am
 
طالبان رجیم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری،بین الاقوامی مداخلت کامطالبہ
June 04, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن کی بناء پر فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

عالمی جریدہ ''دی گارڈین'' کے مطابق طالبان کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں اور نئے قوانین نے افغان خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے۔

افغان طالبان کے نئے عدالتی نظام نے بھی افغانستان میں خواتین کی آزادی اور حقوق کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔