Thursday, 12 September 2024, 04:46:28 pm
 
وزیراعظم کا بجٹ میں خیبرپختونخواکےضم اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کافیصلہ
June 07, 2023

 وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر ساجد حسین طوری اور قومی اسمبلی کے ارکان محسن داوڑ اورمحمد جمال الدین سے ملاقات میں کہی۔

 وزیراعظم نے کہا خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔

وفد نے ان اضلاع کی ترقی کے لئے بجٹ تجاویز پیش کیں۔

 وزیراعظم نے سفارشات کا خیر مقدم کیا اور متعلقہ حکام کو مشاورت کے بعد بجٹ میں  انہیں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔