چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج(بدھ) ماسکو میں ابتدائی اجلاس میں روسی فیڈریشن کونسل کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔
پاکستان اور روس کے درمیان تاریخی تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے امکانات پر زور دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے یقین ظاہر کیا کہ عالمی سیاسی صورتحال کی بہتری سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ تعاون کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری نے روس کے ساتھ تجارت کے فروغ میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لئے بڑے پیمانے پر پارلیمانی تعاون اور موثر سفارتکاری سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے پاکستان روس تعلقات بڑھانے کیلئے روسی صدر پیوٹن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔