Thursday, 13 March 2025, 10:45:18 pm
 
رومینہ خورشید کا موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے ٹھوس کوششوں پرزور
February 07, 2025

وزیر اعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ''بریتھ پاکستان کلائمیٹ چینج کانفرنس'' سے خطاب کر رہی تھیں۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے جدید طریقہ کار متعارف کرا رہا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنا رہا ہے کہ اس کی موسمیاتی پالیسیوں کو خطے میں موثر بنایا جائے۔

ماحولیاتی استحکام کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "لیونگ انڈس انیشی ایٹو"کا مقصد دریائوں کی مجموعی صحت کو بحال کرنا ہے اور "ریچارج پاکستان پروگرام" سیلاب سے لچک اور پانی کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے پائیدار شہری منصوبہ بندی اور خیبر پختونخوا کے جنگلات کے پروگرام کو سراہا اور ان اقدامات کو پورے ملک تک توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔