Monday, 17 March 2025, 04:07:02 pm
 
وزیر خزانہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے جنازے میں شرکت کیلئے پرتگال روانہ
February 07, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب' پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے جنازے میں شرکت کے لئے پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے ہیں۔

وہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر پرنس کریم آغا کے جنازے میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر خزانہ مرحوم پرنس کریم الحسینی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

دعائیہ تقریب لزبن میں ہوگی۔