اطلاعات و نشریات کے وزیرعطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا کوباضابطہ بنانے کیلئے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا قانون نافذ کیا ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی کی اطلاعات ونشریات کے بارے میں قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا تشدد پر اکسانے سمیت سنگین معاشرتی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی PULLAINبلوچ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور اجلاس ہوگا جس میں اس مسئلے کا جامع حل نکالا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت نے ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں کا بھی حوالہ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیر میں کوریج بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے ان علاقوں کے نوجوانوں کو منفی سوچ پر اکسانے کیلئے غیر ملکی حمایت یافتہ مہمات پر تشویش کااظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان مسائل پر قابو پاکر نوجوانوں کو مثبت سمت کی جانب گامزن کریں گے۔