Thursday, 13 March 2025, 10:54:04 pm
 
چینی کی مصنوعی قلت کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے،رانا تنویر
February 07, 2025

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی مہنگی ہونے اور مصنوعی قلت کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

آج اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چینی کی قیمتیں مناسب سطح پر رکھنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بازار میں چینی مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے لئے چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لئے پیر کو اجلاس بلایا جائے گا۔