پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق 25 کا آغاز آج صبح کراچی میں شریک ممالک کی پرچم کشائی سے ہوا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
بحیرہ عرب میں منعقد ہونے والے امن 25 کے 9ویں ایڈیشن میں 60سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، اسپیشل آپریشن فورسز، EOD میرین ٹیموں اور مبصرین کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔
امن ڈائیلاگ مشترکہ عالمی اور علاقائی سمندری مسائل پر خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے بحریہ، کوسٹ گارڈز اور دفاعی افواج کے سربراہوں کو اکٹھا کرے گا۔