Sunday, 22 December 2024, 11:14:21 am
 
حکومت ملک میں کاروبارکے مواقع آسان بنانے کےکیلئے پرعزم ہے، سمیع سعید
September 06, 2023

منصوبہ بندی و ترقی کے نگران وزیر محمد سمیع سعیدنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عبوری حکومت ملک میں کاروبار آسان بنانے کے مواقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان بزنس پورٹل کیلئے مجوزہ قانون پر ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان تجاویز پر موثر عملدرآمد کے لئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

محمد سمیع سعید نے کہا کہ کاروبار آسان بنانے کیلئے ریگولیٹری باڈیز کو ڈیجیٹلائز کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔