Friday, 09 May 2025, 02:17:22 pm
 
پاکستان عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا:بلاول بھٹو زرداری
June 06, 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان اورعراق کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔بغداد میں پاک عراق بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک اپنے دوستانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کرے گا تاکہ تاجربرادری تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاسکے۔

اس موقع پر پاکستان اورعراق کے صنعت وتجارت کے ایوانوں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پربھی دستخط کئے گئے۔مفاہمتی یادداشت سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کے قیام میں سہولت ملے گی۔