Sunday, 19 May 2024, 04:29:14 am
سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،وزیرمواصلات
May 06, 2024

مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے شاہراہ قراقرم موٹر ویز اور رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ رہی ہے۔

گلگت کے اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کے معاشی حالات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گل بر خان اور ارکان کابینہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے شاہراہ قراقرم جگلوٹ سکردو روڈ اور سرنگوں کی مرمت اور بحالی سمیت مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔