Wednesday, 12 March 2025, 09:24:30 am
 
پاکستان اور ترکیہ کا ای۔ گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق
February 06, 2025

پاکستان اور ترکیہ نے ڈیجیٹل انقلاب، ای۔ گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

فریقین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

شزہ فاطمہ نے عالمی سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے عزم کا اعادہ کیا اور آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل کاروبار میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے بھی ان شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔