Wednesday, 12 March 2025, 09:32:18 am
 
پاکستان اور ازبکستان کا خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کا عزم
February 06, 2025

پاکستان اور ازبکستان نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسرا دور 5 فروری کو تاشقند میں منعقد ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید علی اسد گیلانی جبکہ ازبکستان کے وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ نے کی۔

مشاورت کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا کیا۔ 

پاکستان اور ازبکستان کے مابین سیاسی مشاورت کا اگلا دور پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔