وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اس حوالے سے وضع کی گئی پالیسیوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے بات بریتھ پاکستان کے موضوع پراسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اورہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیرخزانہ نے VULNERABLE TWENTY گروپ کی کوششوں پراظہار تشکر کیا جو موسمیاتی خوشحالی کے جامع منصوبے پرکام کررہا ہے جسے اپریل میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔