Wednesday, 12 March 2025, 09:34:57 am
 
قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی برطانوی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
February 06, 2025

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے برطانوی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ڈپٹی سپیکر اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارے ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول ہے۔

سیدال خان نے برطانوی تاجروں اور کمپنیوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے توانائی، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے برطانوی وفد کو اہم تجارتی مرکز کے طور پر گوادربندرگاہ پر بھی بریفنگ دی جہاں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

برطانوی ڈپٹی سپیکر نے پاکستان کے جمہوری عمل کی تعریف کی۔