Wednesday, 15 January 2025, 06:52:16 pm
 
حکومت بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر توانائی
September 05, 2024

توانائی کے وزیر اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بجلی کے بلوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور قوم جلد اس حوالے سے اچھی خبریں سنے گی۔

انہوں نے کہا کہ نتیجہ خیز بات چیت کے بعد حکومت ہر سال ڈھائی سو سے تین سو ارب روپے بچانے کے قابل ہوجائے گی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔