Tuesday, 23 June 2026, 12:02:43 am
 
وزیر قانون نے اپوزیشن کو اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی
August 05, 2025

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے حزب اختلاف پر زور دیا ہے کہ وہ نظام کی اصلاح میں تعاون کیلئے مذاکرات میں حصہ لے، محض نعرے لگانے سے ملک کو درست سمت میں نہیں لے جایا جاسکے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلسل مذاکرات کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی نفرت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ فریقین مذاکرات کی میز پر آنے کے لئے آمادہ ہی نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قانون توڑنے اور تمام حدیں پار کرنیوالوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔