Friday, 04 September 2026, 11:08:48 am
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
September 04, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تیس

کراچی اورپشاور ستائیس

کوئٹہ بیس

گلگت انیس

مری پندرہ

اور مظفر آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، جموں، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ، لیہہ اور پلوامہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میںانیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ آٹھ، پلوامہ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔