فائل فوٹو
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا انتباہ جاری کیا ہے۔
این دی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مون سون کے دوران برساتی ندی نالوں کے بہاؤ میں اچانک شدید اضافہ بھی ہو سکتا ہے لہذا ایسے علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے دوران محتاط رہیں اور تیز بہاؤ والے پانی کے ریلوں سے دور رہیں۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، مقامی انتظامیہ کو بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور شہریوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں۔
کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں مدد کے لیے 911 پر رابطہ کریں۔