Monday, 09 September 2024, 06:03:59 pm
 
زراعت کی جدید خطوط پر ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن
September 04, 2024

وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کی جدید خطوط پر ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات آج(بدھ) کو اسلام آباد میں وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کے ہمراہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اقدام کے تحت ایک ہزار زرعی ماہرین کی چین میں تربیت کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ زرعی ماہرین کی تربیت مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب آئیگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان زرعی ماہرین کو چین بھیج رہا ہے تاکہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکے۔

وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور فصلوں کی شاندار پیداوار کے حصول کیلئے جدید زرعی طریقہ کو اپنانے اور کاشتکاری کے پرانے طریقوں کو ترک کرنے پر زور دیا۔