Saturday, 27 April 2024, 07:03:46 am
وزیر خزانہ کی جاپانی کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش
May 04, 2023

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے جاپانی سرمایہ کاری منصوبوں کوخوش آئند قرار دیا ہے اور جاپانی کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے ۔

انہوں نے یہ بات جاپان کے سفیر MITSUHIRO WADA سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیرخزانہ نے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں اوراصلاحات کے حوالے سے جاپانی سفیر کو آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ جاپان پاکستان کے بڑے ترقیاتی شراکت داروں میں شامل ہے اور انھیں پختہ یقین ہے کہ یہ تعاون دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں مزید مستحکم ہوگا۔جاپان کے سفیر نے حکومت کی ٹھوس پالیسیوں اور اقدامات کوسراہا اورکہاکہ جاپان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بھی تعریف کی اور یقین دلایا کہ آئندہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سرمایہ کاری اور معاشی روابط مزید مستحکم ہوںگے۔