File photo
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ تک ایک ریلی نکالی جائے گی۔ کشمیر عالمی امن فورم کے زیراہتمام ریلی میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری شرکت کریںگے۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ریلی کی قیادت کریں گے۔انہوں نے یورپ‘ امریکہ اور پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں۔