پاکستان کے جونیئر اسکواش کھلاڑی ہرمس علی راجہ کاگیارہ سال سے کم عمرکھلاڑی کی جونیئر اوپن اسکواش چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔14 سے 17دسمبر تک فلاڈیلفیا میں منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اسکواش ایونٹ ہے جس میں 51ممالک کے 1000سے زیادہ کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتیں دکھانے کاموقع ملا۔
ٹورنامنٹ میں اکاون ممالک کی نمائندگی کرنیوالے 1607کھلاڑی شامل تھے جن میں سے تین ممالک مصر، امریکہ اور پاکستان نے ٹائٹل حاصل کیے۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداران، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین کا ایک بڑی تعدادان کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے ایئرپورٹ پر جمع تھی۔
ایک ریلی کی صورت میں انہیں ایئرپورٹ سے پی ایس ایف ہیڈکوارٹر اور پھر راولپنڈی میں انکے گھر لے جایاگیا۔