Thursday, 26 December 2024, 02:49:55 pm
 
وزیراعظم اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 03, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح کے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان بالا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا۔

ڈپٹی چیئرمین نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔