صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انگریزی اخبار ''دی نیشن'' کے مدیر سلمان مسعود کے والد مسعود احمد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی سلمان مسعود کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔