بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہاہے کہ پاکستان ترقی کے بے پناہ مواقع کے ساتھ خطے میں ایک اہم اقتصادی اور جغرافیائی منزل بن چکا ہے۔
چنیوٹ میں فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے سیاستدانوں، عدلیہ اور تمام اداروں کو افہام و تفہیم اور تعاون کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی استحکام کے حصول کے لئے بات چیت انتہائی ضروری ہے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کی طرح ترقی نہیں کرسکتا۔