Friday, 27 December 2024, 01:04:43 am
 
پاک فوج کی جانب سے میران شاہ کی پولیس کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد
December 02, 2024

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی پولیس کیلئے ایک پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی پروگرام کا مقصد شمالی وزیرستان پولیس کی تکنیکی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔پولیس کو مختلف ہتھیاروں اور دستی بم کے استعمال کی تربیت دی گئی، انہیں رات کے دوران فائرنگ کی تربیت بھی دی گئی۔بم ڈسپوزل، وی آئی پی پروٹیکشن اور چلتی گاڑیوں سے فائرنگ بھی تربیت کا حصہ تھی۔