Sunday, 22 December 2024, 11:11:39 am
 
عرفان صدیقی اور مولانا فضل الرحمان کا سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 02, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی آج (بدھ کو)اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر گئے ۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کو خوشگوار اور مفید قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ مجوزہ آئینی ترامیم کے بنیادی پہلوؤں کے حوالے سے کوئی بڑے اختلافات نہیں ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کا لازمی حصہ ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جاری عمل کا حصہ رہیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ترمیم اس صورت میں کی جائے گی جب تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان دوتہائی اکثریت کے ساتھ اتفاق رائے ہوجائے۔