پاکستان اور سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نگران وفاقی وزیر عمر سیف اور انجینئر عبداللہ ا میر al sawaha نے ریاض میں ہونے والی ایک ملاقات میں کئے۔
اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ممتاز ماہرین بھی موجود تھے۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مل کر کام کریں گے اور نجی شعبے کو فروغ دیں گے۔
اس سمجھوتے میں ڈیجیٹل اکانومی کے بارے میں دوطرفہ معاہدہ بھی شامل ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگران وزیر ڈاکٹر عمرسیف انفارمیشن کمپنیوں کے ایک وفد کے ساتھ سعودی عرب میں ہیں جس کا مقصد سعودی عرب میں کاروباری مواقع تلاش کرنا ہے۔