وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر Sadyr Japarov کے درمیان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدارتی محل میں مذاکرات ہوئے۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدارتی محل میں ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
صدارتی محل آمد پر کرغزستان کے صدرSadyr Japarov نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔